top of page

پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت۔ دینہ، نکودر، مدوکالس میں چھاپے۔ایجنسیاں سیل۔ کاروائی شروع


جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) سول ڈیفنس آفیسر کی طرف سے دینہ نکودر کے مقام پر غیر قانونی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کے مقام پر چھاپہ ، غیر قانونی فروخت میں ملوث پٹرول ایجنسیوں کو سیل کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کی ہدایات پر سول ڈیفنس آفیسر جہلم نے نکودر چوک دینہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ایک فلنگ مرکز کی چیکنگ کی جہاں کافی ٹائم سے پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فلنگ کی جارہی تھی ۔جس پر سول ڈیفنس آفیسر نے فلنگ سٹیشن کو سیل کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ھے ۔ جس پر شہریوں کی طرف سے اس کاروائی کو سراہا گیا ھے اور شہریوں کا کہنا ھے کہ اس طرح کی فلنگ کا یہ عمل کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا ۔ اس کاروائی پر ڈپٹی کمشنر جہلم اور سول ڈیفنس آفیسر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ بھی اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page