جہلم (مشرف جنجوعہ) پھلڑے سیداں تحصیل سوہاوہ میں جماعت اسلامی کی انتخابی میٹینگ ، امیدوار قومی اسمبلی NA60 سید ضیااللہ بخاری اور امید وار صوبائی اسمبلی PP24 ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے ملکی حالات پر اپنا تبصرہ کرتے ھوئے کہا کہ پاکستان پر ھر دور میں 200 خاندان ہی پارٹیاں بدل بدل کر برسراقتدار رہتے ہیں اسی لیے ھمارے مسائل حل ھونے کے باوجود بڑھتے ہی جا رہے ہیں ، ملکی قرضوں میں ہر دور میں کئی گنا اضافہ ھوا جبکہ حکمرانوں کی جائیدادوں اور بینک بیلنس کئی گنا بڑھ گئے ، حالت یہ ہے کہ آٹا 160 روپے ، چینی 150 روپے اور اسی طرح دیگر ضروریات زندگی کی اشیائے خوردونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور ھوتے جا رہے ہیں ، لوگ فاقوں پر مجبور ہیں اور حکمرانوں کو اپنے اللوں تللوں سے فرصت نہیں ، لیکن اس دفعہ عوام 8 فروری کو ان ظالم حکمرانوں سے اپنے ظلم کا بدلہ ووٹ کے ذریعے لے گی ، اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے ڈاکٹر قاسم محمود چوھدری اور سید ضیا اللّٰہ بخاری نے جماعت اسلامی کے انقلابی منشور کو بھی عوام کے سامنے رکھا جس میں صرف غریب عوام کے حقوق کی بات کی گئی ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس مرتبہ عوام ترازو کو کامیاب کروا کر اپنے سنہرے مستقبل کی بنیاد رکھیں گے
top of page
bottom of page
留言