top of page

پٹرولنگ پولیس کی کاروائی ،دوران چیکنگ کار سے 12 کلو چرس برآمد،ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے




سوہاوہ(محمدنبیل حسنJhelumnews.uk )پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ مسہ کا کسوال کی شاندار کاروائی۔تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ مسہ کسوال کے انچارج ایس آئی”عدنان اقبال ” اپنی نفری کے ساتھ جن میں مدثر حسین ،وقاص بٹ ،عمران شاہ ،ترکی ٹول پلازہ پر ناکہ لگا کر آنے اور جانے والی گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے کہ دوران چیکنگ ایک کار جس کا نمبر 3501 کیرولا سفید کو روکنےکا اشارہ کیا،،، جس میں 1 پنجابی اور 2 پٹھان سفر کر رہے تھے۔ وقاص بٹ نے کہا کہ کار ڈرائیور کوایک سائیڈ پر کر لو ،ایک لمحے کے بعد اچانک انہوں نے ٹول پلازہ سے دینہ کی طرف کار دوڑا دی بکرالہ کے مقام پر پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال نے ان کا پیچھا کیا.. رکنے پر تینوں افراد کار سے بھاگ گئے۔ علاقے میں ان افراد کی تلاش کے بعد جب وہ نہ ملے۔ تو گاڑی کو چوکی مسہ کسوال لے اےجہاں وہ صحیح طریقے سے چیک کیا گیا کرتے کار کے خفیہ خانوں اور سیٹ کے پچھلی طرف سے انہیں منشیات کے 15 پیک ملے۔ ان پیکٹوں کو چیک کیا گیا تو ان میں اعلی کوالٹی کی چرس برامد ہوئی ،جس کا وزن کرنے پر معلوم ہوا کہ ان کا وزن 12 کلو بنتا ہے پٹرولنگ پولیس کے جوانوں نے نامعلوم ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔اس موقع پرایس آئی پٹرولنگ پولیس”عدنان اقبال” نے کہا کہ مسہ کسوال پٹرولنگ پولیس کا ہر جوان ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ریجن راولپنڈی ”اور ڈی ایس پی ڈسٹرکٹ جہلم ” کی سربراہی میں جرائم کے خاتمہ کے لیے متحرک ہے اور انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب سوہاوہ سے جرائم کا مکمل خاتمہ کر دیا جائیگا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page