top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

پٹرولنگ پولیس کی کارروائی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا


پنڈدادنخان (تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk ) پٹرولنگ پولیس پنڈدادنخان کے انچارج پوسٹ محمود الحق سب انسپکٹر کی سربراہی میں بھرپور کاروائیاں جاری۔ چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

پٹرولنگ پولیس پنڈدادنخان کے اسٹنٹ سب انسپکٹر ملک توقیر عباس اور انکی ٹیم عقیل حسین اور اسد جاوید نے دوران ناکہ بندی راولپنڈی کے تھانہ کینٹ سے چوری ہونے والا ہونڈا ون ٹو فائیو BPQ 717 ایف آئی آر نمبر 936/2022 برآمد کرنے کے ساتھ اس کا ڈرائیور محمد الیاس گرفتار کر لیا اور تھانہ پنڈدادنخان میں ایف آئی آر مرتب کردی ۔ سیاسی اور سماجی حلقوں کی طرف سے پٹرولنگ پولیس کی اس شاندار کارکردگی کی بھرپور تعریف اور حوصلہ افزائی کی گئی ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page