top of page
Writer's pictureJhelum News

پٹرولنگ پولیس کی ٹریفک آگاہی مہم، روڈ سیفٹی کی تقریب، مستحق موٹرسائیکل سواروں میں مفت ھیلمٹ کی تقسیم



جہلم(ظہیر عبّاس)پٹرولنگ پولیس کی ٹریفک آگاہی مہم اور روڈ سیفٹی کی تقریب، مستحق موٹرسائیکل سواروں میں مفت ھیلمٹ کی تقسیم۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پٹرولنگ پولیس نے ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیرِ ہدایات اور ڈی ایس پی جہلم سید ذوالفقار علی گیلانی کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ چک میوں سب انسپکٹر سلطان عارف نے سماجی کارکنان کے تعاون سے ڈومیلی اور لہڑی روڈ پر مستحق موٹر سائیکل سواروں میں 50 عدد ہیلمٹ تقسیم کیے۔ جس کا بنیادی مقصد ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانا اور دوران سفر موٹر سائیکل سواروں کو کسی حادثہ میں شدید چوٹوں سے محفوظ رکھنا ہے ۔ عوام الناس نے اس کاوش کو سراہتے ہوئے تعریف کی اور موٹر سائیکل سواروں نے شکریہ ادا کیا ۔عوامی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ پٹرولنگ پولیس نے غربت اور مہنگائی سے تنگ عوام میں ہیلمٹ تقسیم کر کے عوام الناس کے دل جیت لیے ہیں ۔ اور یہ کام قابلِ ستائش اور قابلِ فخر ہے

0 comments

Σχόλια

Βαθμολογήθηκε με 0 από 5 αστέρια.
Δεν υπάρχουν ακόμη βαθμολογίες

Προσθέστε μια βαθμολογία
bottom of page