پنڈدادنخان(عدنان یونسJhelumnews.uk ) پٹرولنگ پولیس ضلع جہلم کی شاندار کارکردگی ، ماہ اگست میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کے خلاف قانونی کاروائیاں ، منشیات فروشوں سے 12کلو سے زائد چر س برآمد ،9اشتہاری گرفتار کرکے مقدمات درج ،اہل علاقہ کا ایس ایس پی محمد بن اشرف کو خراج تحسین .تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس ضلع جہلم نے ماہ جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی پانچ چوکیات نے ایس ایس پی محمد بن اشرف کی ہدایات پر ڈی ایس پی جہلم سید ذوالفقار گیلانی کی زیر سرپرستی قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں سے 12کلو سے زائد چر س برآمد کرکے مقدمات درج کروائے جبکہ 9اشتہاریوں کو گرفتار کیا پولیس ایپ کے ذریعے 26730مشکوک افراد کو چیک کیا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوراوں کے خلاف 3400چالان کرکے 844350روپے کی رقم قومی خزانہ میں جمع کرائی 74مسافروں کو مختلف قسم کی مدد فراہم کی گئی جبکہ 52کم عمر ڈرائیوروں کے چلان کیئے دوران ناکہ بندی ایک چوری شدہ موٹر سائیکل ریکور کیا اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس جہلم سید ذوالفقار گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس عوام کی دوست ہے عوام کے جان ومال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے کسی بھی قانون شکن عناصر کے لیے کوئی گنجائش نہیں تمام پٹرولنگ پولیس چوکیوں کے جوان ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائیاں جاری رکھیں گے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک...
جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو...
bottom of page
Comentários