top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

پولیو مہم ۔ڈپٹی کمشنر جہلم اور سی ای او ہیلتھ جہلم کی خصوصی توجہ۔ٹارگٹ سے زائد 10 پرسنٹ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دیئے گئے۔


جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)پولیو مہم کا آغاز مورخہ 8 جنوری کو ہوا بدست ڈپٹی کمشنر جہلم افتتاح ہوا اللہ کے فضل سے ٹیم ورک کے نتیجے میں ٹارگٹ سے زائد 10 پرسنٹ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ٹارگٹ 228908 تھا مذکورہ کامیابی کا کریڈٹ سی ای او ہیلتھ جہلم اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر جہلم کو جاتا ہے سماجی زعما دینہ کا اظہار تشکر تفصیلات کے مطابق مورخہ 8 جنوری کو محترم ڈپٹی کمشنر جہلم ہمرائی سی ای او ہیلتھ جہلم نے پولیو مہم کا افتتاح کیا ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر سب سے پہلے خانہ بدوش بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے سی ای او ہیلتھ جہلم اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر جہلم نے اس دفعہ سائنٹیفک طریقے سے پولیو مہم کا اغاز کیا سب سے پہلے فیلڈ میں کام کرنے والوں کی خصوصی تربیت کی گئی لوکل انتظامیہ کی خدمات حاصل کی علمائے کرام کی خدمات بھی حاصل کی گئی مختلف ٹیمز بنا کر چیک کرنے کا نظام بھی نافذ کیا گیا بلا شبہ وہ خواتین سب سے پہلے مبارکباد کی مستحق ہیں جنہوں نے شدید سردی اور دھن میں اپنا فرض نبھایا قوم ان کو سلوٹ کرتی ہے محکمے کی طرف سے پولیو ٹارگٹ 228908 تھا جبکہ محکمہ صحت نے اس دفعہ ٹارگٹ سے زائد 10 پرسنٹ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے بلا شبہ سی ای او ہیلتھ جہلم نے جن نامساہد حالات میں چارج سنبھالا تھا ایسا رزلٹ حاصل کرنا دشوار تھا بہرحال محکمہ صحت کی ٹیم نے جوش و جذبے سے کام کر کے ناممکن کو ممکن کر کے دکھایا سماجی زعما دینہ نے فیلڈ میں کام کرنے والوں اور سی او ہیلتھ جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر جہلم کو مبارکباد دی ہے کہ انہوں نے خوش سلوبی سے ٹارگٹ کو ون کر لیا ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page