top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

پولیس کے سب انسپکٹر کی پشت پناہی میں متحرک قبضہ گروپ کے خلاف ڈی پی او جہلم ان ایکشن. مقدمہ درج

پولیس کے سب انسپکٹر کی پشت پناہی میں متحرک قبضہ گروپ کے خلاف ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ان ایکشن، مقدمہ درج

ککڑ پنڈی کے رہائشی کامران ولد محمد اکرم کی درخواست پر ڈی پی او جہلم نے نوٹس لیا اور 4 نامعلوم جبکہ 9 نامعلوم ملزمان کیخلاف تھانہ جلالپور شریف میں مقدمہ نمبر 249/23 درج کرلیا گیا

جلالپور شریف(نامہ نگار)

3 ستمبر کو ملزمان ملک طاہر، ایاز، عاصم محمود اور عاصم بھٹی نے نامعلوم افراد کے ہمراہ کامران اکرم کی زرعی اراضی پر بمع اسلحہ دھاوا بول دیا تھا اور ٹریکٹر لے کر زبردستی زمین میں ہل چلا کر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس پر 15 پر کال گئی گئی لیکن تھانہ جلالپور شریف سے پولیس اہلکار شام کو جائے وقوعہ پر پہنچا اور سادہ کاغذ پر مدعی پارٹی سے دستخط کروا کر لے گیا مگر پرچہ درج نہ کیا، پولیس تھانہ جلالپور شریف نے نہ صرف یہ کہ کوئی کاروائی نہ کی بلکہ الٹا تحصیل پنڈدادنخان کا ہی ایک سب انسپکٹر ملزمان کی مکمل پشت پناہی کرنے لگا اور مدعی پارٹی کو بلاوجہ تنگ کیا جاتا رہا، انکی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کی بجائے انہیں آئے روز تھانے بلا کر کئی کئی گھنٹے انتظار کروایا جاتا اور بالواسطہ طور پر انہیں دھمکیاں تک دی جاتیں جبکہ ملزمان کے ساتھ بیٹھ کر پولیس اہلکار چائے پینے میں مشغول رہتے۔ اس صورت حال پر مدعی پارٹی سخت بد دل اور دل برداشتہ ہو گئی تاہم ممتاز سیاسی و سماجی رہنما بابائے صحافت مرزا سعید محمود بیگ جہلمی نے مسئلے کو اجاگر کیا جس پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی پنڈدادنخان کے ذریعے انکوائری کروا کر صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے قبضہ مافیا ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 506ii/447/511 کے تحت مقدمہ درج کروا دیا۔ ادھر قبضہ مافیا کے ٹاؤٹ اور سرپرست سب انسپکٹر نے فوری طور پر ملزمان کو ایف آئی آر درج ہونے کا بتا کر غائب کر دیا تاہم پولیس ملزمان کو پکڑنے کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔ دوسری طرف تھانہ جلالپور شریف کی حدود میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرنے پر اہل علاقہ نے ڈی پی او جہلم ناصر باجوہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے اور انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page