جہلم (ادریس چودھری)جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،منشیات فروش ملزم سمیت 02 شراب سپلائر ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عبدالوحید کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے 01 کلو420 گرام چرس برآمد کر لی گئی،ملزم چوری کی واردات میں بھی ملوث ہے،جبکہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02 شراب سپلائر ملزمان عاشق اور خرم اقبال کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے 10/10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
top of page
bottom of page
Commenti