top of page

پولیس پنڈدادان خان اور پولیس تھانہ جلالپور شریف کی شاندار پرفارمینس۔فہد قتل میں ملوث ڈکیت جہنم واصل


پنڈدادان خان (اسد عباس سے) کم وقت میں ڈی پی او جہلم ،ایس پی پولیس پنڈدادان خان ڈی ایس پی پولیس پنڈدادان خان کے ساتھ مشترکہ طور پر پولیس تھانہ جلالپور شریف کی شاندار پرفارمینس ،پنن وال دوران ڈکیتی فہد قتل میں ملوث ڈکیت جہنم واصل ،خوف کی فضا ختم کرنے کے لیے پولیس تھانہ جلالپور شریف کے ایس ایچ او محمد عبد الرحمن اور اہلکاروں کا عزم انتہائی مطلوب ملزمان نثار عرف ساروپنڈی سید پور اور عدنان دانی کو پنن وال دوران ڈیوٹی عادل کریانہ سٹور پر فہد علی کے قتل کے بعد پولیس تھانہ جلالپور شریف کے ایس ایچ او محمد عبد الرحمن اور اے ایس آئی ملک فخر کندوال ،ایس پی پنڈدادان خان ،ڈی ایس پی پنڈدادان خان ،ڈی پی او جہلم اور پولیس اہلکاروں نے انتھک کوشش کے بعد کم وقت میں سراغ لگا گر جہنم واصل کرکہ اہل علاقہ کو تحفظ کا یقین دلادیا جس پر لوگوں نے ڈی پی او جہلم ،ایس پی پولیس پنڈدادان خان ،ڈی ایس پی پولیس پنڈدادان خان ،جوکہ پنن وال فہد قتل کے بعد تمام کاروائیوں میں از خود جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر پیشہ ور ملزموں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں شامل رہے سرچ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف محمد عبد الرحمٰن ،ملک فخر کندوال اور پولیس مقابلہ میں شامل تمام اہلکاروں کو اہل علاقہ کی طرف سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ایس ایچ او جلالپور شریف محمد عبد الرحمن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ڈی پی او جہلم ،ایس پی پنڈدادان خان ،ڈی ایس پی پولیس پنڈدادان خان اور ہمارے پولیس اہلکاروں نے عزم کیا ہے کہ ضلع جہلم بالخصوص تھانہ جلالپور شریف کو امن کا گہوارہ بناکر لوگوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے کسی کو بھی اپنی حدود میں عوام کے جان و مال کے نقصان کی کوشش نہیں کرنے دیں گے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page