top of page

پولیس ملازمین کی سکریننگ کے لیے پولیس لائن جھلم   میں میڈیکل سکریننگ  کیمپ

 


جہلم (Jhelumnews.ukڈسٹرکٹ رپورٹر)  سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ  پنجاب لاہور  اور ڈپٹی کمشنر جھلم سجاد احمد خان کی زیرنگرانی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھلم نے ضلع جھلم کے تمام پولیس ملازمین کی سکریننگ کے لیے پولیس لائن جھلم   میں میڈیکل سکریننگ  کیمپ لگایا گیا  تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاہور اور ڈپٹی کمشنر جہلم کی نگرانی میں سکریننگ کیمپ لگایا گیا جس میں پولیس ملازمین کے ٹیسٹ کیے گئے یہ کیمپ 26 تاریخ تک جاری رہےگا اس کیمپ میں ضلع جھلم کے تمام پولیس ملازمین کے ہر قسم کے ٹیسٹ بلکل فری کیے جائیں گے۔ جس میں ہیپاٹائٹس بی اینڈ سی ، ایڈز ، ٹیوبر کلوسس، دمہ، ذہنی نشو نما، ڈپریشن، شوگر، بلڈ پریشر اور آنکھ کان کی بیماریوں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔سکریننگ کے ساتھ ساتھ ویکینیشن بھی کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ اس ہیلتھ کیمپ میں آپ تمام لوگ اس بات کو یقینی بنائیں کے کوئی بھی ملازم سکریننگ سے محروم نہ رہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page