top of page

پولیس افسران کی پریس کانفرنس ۔جہلم میں تین ماہ قبل رکشہ ڈرائیور کے اندھے قتل کی گتھی سلجھا دی



جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk ) ڈی پی او جہلم کے احکامات پر تھانہ سٹی میں ڈی ایس پی سٹی میاں افضال اور ایس ایچ او سٹی محمد عمران کی طرف سے اہم پریس کانفرنس کا انعقاد ، پریس کانفرنس میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جہلم میں تین ماہ قبل رکشہ ڈرائیور کے اندھے قتل کی گتھی سلجھا دی ، ڈی ایس پی سٹی میاں افضال احمد اور ایس ایچ او سٹی محمد عمران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اندھے قتل میں ملوث ملزمہ اہلیہ سمیت 2 مرکزی ملزمان گرفتار کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق تین ماہ قبل پرانے پل پر وقوعہ کے روز اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس پی انویسٹیگیشن کو موقع وزٹ کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا ۔ ملزمان کی شناخت میمونہ عرف مون، بابر حسین شیرازی اور رضوان عصمت کے نام سے ہوئی ھے۔ ملزمان بابر اور رضوان نے ملزمہ میمونہ کی ایماء پر 03 ماہ قبل فائرنگ کر کے وسیم کھوکھر کو قتل کر دیا تھا، مقتول کی بیوی شاطر ملزمہ نے مذموم مقاصد کےلئے اپنے خاوند کو قتل کروایا، ملزمان کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے ۔ وقوعہ کے روز مقتول اپنی بہنوں کے ساتھ رکشہ پر سرائے عالمگیر سے واپس آ رہا تھا، تاہم ایس ایچ او سٹی اور ٹیم نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ڈی پی او جہلم کا کہنا ھے کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگِ میل ہے، جبکہ ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او سٹی محمد عمران اور آنکی ٹیم کو شاباش دیتے ھوۓ نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا ھے ۔

0 comments

Kommentare

Mit 0 von 5 Sternen bewertet.
Noch keine Ratings

Rating hinzufügen
bottom of page