top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

پنڈ دادن خان شہر میں انتہائی گندہ بدبودار اور گٹروں کا مکس پانی سپلائی ہونے لگا

پنڈدادنخان( تحصیل رپورٹر)پنڈ دادن خان شہر میں انتہائی گندہ بدبودار اور گٹروں کا مکس پانی سپلائی ہونے لگاانتہائی بوسیدہ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار نالوں سے گزرتی ہوئی پائپ لائنوں کے باعث پینے کے پانی میں گندگی اور غلاظت مکس ھوتی ھے.عوام کا وزیراعلی اور حکومت پنجاب سے شہر میں نئی پائپ لائنیں بچھانے کے لئے گرانٹ کا مطالبہ.پنڈدادنخان: شہر میں گزشتہ کئی مہینوں سے انتہائی گندا بدبودار اور گٹروں کے پانی سے مکس پانی سپلائی ہو رہا ہے جس کے باعث ہیپاٹائٹس سی بی اور آنتوں کی بیماریوں کی بہتات

شہریوں کی اکثریت غلاظت بھرا پانی پینے سے متعدی بیماریوں میں مبتلا ہوکر صحت جیسی نعمت سے محروم ہوتے چلے جا رہے ہیں متعدد بار اسسٹنٹ کمشنر ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ کو اس بارے میں آگاہ کیا جا چکا ہے گزشتہ دنوں

تاجر ورکنگ کمیٹی اور شہریوں نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے چوک محمدیہ میں احتجاج بھی کیا تھا یاد رہے کہ تحصیل پنڈدادنخان کے پورے علاقے میں زیر زمین پانی انتہائی کڑوا اور زیر الود ہے جو کسی بھی صورت بھی استعمال کے قابل نہیں ہے عوام کا تمام تر انحصار گورنمنٹ کی واٹر سپلائی سکیموں پر ہے اور واٹر سپلائی سکیموں کی حالت زار یہ ہے کہ ان سکمیوں کی پائپ لائنیں انتہائی بوسیدہ پرانی اور جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ھیں نالوں اور گڑوں سے گزرتی لائنوں میں غلاظت مکس ہو جاتی ہے یہی پانی پنڈدادنخان شہر کی چالیس ہزار آبادی کو سپلائی کیا جاتا ہے جس کے استعمال کرنے سے شہری طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں عوام کا وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر شہر کی نئی پائپ لائنوں کے لیے گرانٹ منظور کی جائے



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page