پنڈدادنخان: جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان میں پٹرولنگ پولیس ( للِہ موڑ ) نے ناکہ بندی کے دوران چور ی شدہ موٹر سائیکل پکڑ کر پولیس سے قانونی کاررروائی کرانے کے بعد اصل مالک تک پہنچا دیا۔ ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن محمد بن اشرف کی خصوصی ہدایت اور ڈی او پٹرولنگ جہلم سید ذوالفقار علی گیلانی کی زیر نگرانی شکیل احمد اے ایس آئی معہ پٹرولنگ ٹیم نے دوران ناکہ بندی و چیکنگ ہنڈا 125 موٹر سائیکل کے کاغذات چیک کئے جو کہ جعلی نکلے۔ پٹرولنگ پولیس نے موٹرسائیکل ڈرائیور حسنات ولد ممتاز ساکن کلی وال تحصیل پنڈ دادنخان کو موٹر سائیکل سمیت تھانے میں بند کر کے مقدمہ نمبر 475/23 بجرم 411 ت پ درج کیا گیا۔ مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مذکورہ موٹر سائیکل تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی کے علاقہ سے 2020 کو چوری ہوا تھا ۔ پٹرولنگ پولیس اورتھانہ پنڈ دادنخان کی طرف سے موٹر سائیکل کے مالک کو اطلاع دی گئی جس کے بعد موٹر سائیکل کے اصل کاغذات دکھا کر اور قانونی کارروائی سپر داری کر کے موٹر سائیکل مالک کے حوالے کر دی گئی ہے۔ موٹرسائیکل کے مالک نے پٹرولنگ پولیس اورتھانہ پنڈ دادنخان کا شکریہ ادا کیا جبکہ اچھی کارکردگی پر افسران بالا کی طرف سے اے ایس آئی شکیل احمد اور پٹرولنگ ٹیم کو شاباش دی گئی اور کہا گیا کہ پٹرولنگ پولیس قانون شکن افراد کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی
top of page
bottom of page
Comments