پنڈ دادنخان (صفر علی خان)ہرن پور کے قریب ٹیلی نار سپر وائزر کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ڈکیتی یا ڈرامہ ؟ اصل حقائق پولیس تفتیش میں سامنے آئیں گے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف تھانہ پنڈ دادنخان میں مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پنڈ دادنخان محلہ عالم شاہ کے رہائشی ٹیلی نار سپر وائزر اسد الرحمن نے پولیس ایمرجنسی سروس ون فائیو پہ کال کرے ہوئے اپنے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کا واقعہ بیان کیا جس پر پولیس تھانہ پنڈ دادنخان فوری ایکشن لیتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں سب انسپکٹر سید ثقلین شاہ نے بیانات قلمبند کیے جن کی بابت ڈکیتی کے واقعہ میں ٹیلی نار سپر وائزر اسد الرحمن اور سیلز مین ثمر عباس کی طرف سے من گھڑت سٹوری شکوک وشبہات نے جنم لیا پولیس کی ابتدائی تفتیش میں مدعی کی طرف سے بیان کی گئی پانچ ہزار رقم پچاس ہزار نکلی ساتھ ہی پولیس کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ثمر عباس اور اسد الرحمن نے کسی دوست کے ہاتھوں ایک تھیلا منتقل کرایا جس میں نہ صرف موبائل اسیسریز یا سمز موجود تھیں بلکہ مبلغ پچانوے ہزار 95000 کی برآمدگی بھی معاملے کی مشکوکیت کا سبب بن گئی جس بارے پولیس کو بے خبر رکھا گیا پولیس تھانہ پنڈ دادنخان راہزنوں کے پاس پچانوے ہزار روپے اور تین سے چار موبائل فون ہونے کے باوجود صرف گیارہ ہزار روپے کے قریب چھینی گئی رقم کے معاملہ پر بھی مصروف تفتیش ہے پولیس آفیسر تھانہ پنڈ دادنخان نے موقف میں بتایا کہ ڈکیتی کے مقدمہ کا اندراج ہو چکا ہر پہلو پر تفتیش کی روشنی میں اصل حقائق سامنے آئیں گے اسد الرحمن سے موقف جاننے کی کوشش میں اپنے آپ کو حواس باختہ ہونے کا واویلا کرتے ہوئے مثبت موقف نہ دے سکا جبکہ پنڈ دادنخان کی ٹیلی نار فرنچائز کے مالک ابوزر بٹ کا موبائل فون اٹینڈ نہ ہوسکا ذرائع کے مطابق ابوزر بٹ بھی اپنی کمپنی کے مارکیٹ سپر وائزر اسد لرحمن اور اور سیلز مین ثمر عباس کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کو مشکوک سمجھ رہے ہیں
top of page
bottom of page
Comments