پنڈ دادنخان (صفر علی خان)حامد نواز نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا لواحقین نے کسی قسم کی کاروائی کرنے سے انکار کر دیا پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی تفصیلات کے تھانہ جلالپور شریف کے علاقے شیر پور کے رہائشی حامد نواز نامی ٹرک ڈرائیور غریب وال سے فیکٹری موڑ کی طرف آتے ہوئے پیٹرول پمپ پر رکا کنڈیکٹر کو پانی لانے بھیج کر خود کو سینے پر گولی مار کر خودکشی کر لی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ پنڈ دادنخان جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم لواحقین نے اس وقوعہ سے متعلق کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے سے انکار کر دیا ایس ایچ او جلالپور شریف ماجد گلزار کا کہنا تھا کہ ورثاء کی جانب سے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی نہ کرنے کی درخواست پر ابتدائی تفتیش کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے تاہم حامد نواز کی خودکشی کرنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی 25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...
0
bottom of page
Commenti