پنڈ دادنخان (صفر علی خان)برگیڈئیر مشتاق للہ نے حلقہ کے عوام اور پارٹی سے وفاداری کا حق ادا کردیا اپوزیشن جماعت سے وابستگی کے باوجود ممبر صوبائی اسمبلی نےکسی علاقائی عوامی مسائل پر آواز اٹھانے میں کثر نہیں چھوڑی اسلام آباد جلسہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں جیالوں متوالوں کی کثیر تعداد کے ہمراہ بھر پور شرکت تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 برگیڈیئر مشتاق للہ نہ صرف عوام میں مقبولیت حاصل کر چکے ہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کی نظروں میں بھی منفرد مقام رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار تحصیل پنڈدادنخان سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے عہدیداران و کارکنان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وہ بطور ایم پی اے اپوزیشن جماعت سے وابستگی کے باوجود حلقہ کی نمائندگی کا حق ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں تحصیل پنڈدادنخان کا شاید ہی کوئی مسلئہ ایسا ہوگا جس پر اسمبلی میں برگیڈیئر مشتاق للہ کے توسط سے آواز کی گونج نہ سنائی دی ہو ساتھ ہی ساتھ اسلام آباد میں چند روز قبل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب جلسے میں بھی برگیڈیئر مشتاق للہ نے تحصیل پنڈدادنخان اور ضلع جہلم سے تحریک انصاف کے کارکنوں جیالوں متوالوں کی کثیر تعداد کے ہمراہ بھر پور شرکت کی جس سے اس بات کا انکار ناممکن ہے کہ ممبر صوبائی اسمبلی برگیڈیئر مشتاق احمد للہ نہ صرف حلقہ کے عوام کے مقبول لیڈر مانے جاتے ہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کی نظروں میں بھی اپنا وجود تسلیم کروانے میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں تحریک انصاف کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ تمام اُمیدواروں کو ٹھکرا کر تحریک انصاف کا برگیڈیئر مشتاق للہ کو انتخابی ٹکٹ دینا بھی پارٹی قیادت کی مشتاق للہ سے محبت کا اظہار ہے کارکنوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان تحریک انصاف ملک پاکستان کی باگ ڈور سنبھالیں گے اور برگیڈیئر مشتاق للہ کسی اہم وزارت کا قلمدان سنبھال کر تحصیل پنڈدادنخان سے محرومیوں کے خاتمہ کے لئے مثالی کردار ادا کریں گے
top of page
bottom of page
Comments