پنڈ دادنخان (صفر علی خان)ایل سی آئی سوڈا ایش کے ناقص سیفٹی انتظامات ایک اور پردیسی مزدور کی جان لے گئے حادثہ کوہارٹ اٹیک کا رنگ دینے کی کوشش ناکام تحصیل ہیڈ کوارٹر کے ڈاکٹر کی جانب سےکرنٹ لگنے کی تصدیق کے باوجود معاملہ دبا دیا گیا تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میں قائم ایل سی آئی سابق (ICI)سوڈا ایش فیکٹری میں سیفٹی کے ناقص انتظامات کے باعث خانیوال کا پچیس سالہ کلیم اللہ نامی مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا کرنٹ لگتے ہی کلیم اللہ نامی پچیس سالہ مزدور کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہیسپتال پنڈ دادنخان لایا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر سے اصل حقائق چھپاتے ہوئے معاملہ آئیں بائیں شائیں کرنےکی کوشش کی گئی مگر ڈاکٹر نے روزنامہ خبریں اسلام آباد کو موت کی اصل وجوہات سے آگاہ کرتے ہوئے موت کی وجہ کرنٹ لگنے کی تصدیق کردی پولیس چوکی کھیوڑہ کے انچارج راجہ بابر نے بھی میڈیا کی موجودگی میں اعلیٰ افسران کو اصل حقائق سے آگاہ کیا مگر ایل سی آئی سوڈا ایش کی پاور فل انتظامیہ کا پارو فل ٹھیکدار حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بچے کلیم اللہ کے والد کو مطمئن کرنے میں کامیاب ہو گیا اور پچیس سالہ مزدور پردیسی بچے کے والد نے موت کو اتفاقیہ قرار دیتے ہوئے کسی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ایل سی آئی سوڈا ایش علاقائی عوام کے حقوق پر ڈاکے مارنے میں ماہر جانی جاتی ہے جس کی بڑی وجوہات مالکان کی حکومتوں تک رسائی اور ضلع جہلم کے متعلقہ افسران کی آنکھیں نوٹوں کی چمک سے متاثر کردینا ہے خبریں ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کلیم اللہ کے والد کا ویڈیو بیان بذریعہ وٹس ایپ پولیس چوکی کھیوڑہ کو فراہم کیا گیا جس کے بعد نعش کو آبائی علاقہ خانیوال روانہ کردیا گی
top of page
bottom of page
Comments