top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

پنڈ دادنخان ۔خانقاہ شریف سے ڈھڈی موڑ تک نئی سڑک سپیڈ بریکر نہ ھونے سےحادثات کی آماجگاہ بن گئی

للہ ٹاؤن(تصور حسین ولیال Jhelumnews.uk)

خانقاہ شریف سے ڈھڈی موڑ تک نئی تعمیر شدہ سڑک حادثات کی آماجگاہ بن گئی۔ہائی وے ڈپارٹمنٹ کی نااہلی کے سبب سپیڈ بریکر نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن گئے۔

خانقاہ شریف سے ڈھڈی موڑ تک آئے روز حادثات رونما ہونے لگے

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں خانقاہ شریف سے ڈھڈی موڑ تک نئی تعمیر شدہ سڑک پر حادثات معمول بن گئے سپیڈ بریکر نہ ہونے کی وجہ ہیوی ٹریفک خصوصاً بسوں کی اورر سپیڈ حادثات کا سبب بن رہی ہے جبکہ ہائے وے انتظامیہ کھڑی تماشا دیکھ رہی جبکہ حالیہ اسی سڑک پر حادثات کے دوران کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اور صرف ان تین چار دنوں میں تین سے چار افراد جن میں بچے بھی شامل ہیں زخمی ہوچکے ہیں

عوام کی اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان ،ڈپٹی کمشنر جہلم سے گزارش ہے خانقاہ شریف سے ڈھڈی موڑ تک سپیڈ بریکر بنائے جائیں یا اجازت دی جائے تاکہ قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچائی جا سکیں

0 comments

Kommentare

Mit 0 von 5 Sternen bewertet.
Noch keine Ratings

Rating hinzufügen
bottom of page