top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

پنڈ دادنخان:حکومت کی جانب سےللہ جہلم ڈیول کیرج وے کے فنڈز کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج، عوامی مسئلہ نہ کیا گیا تو موٹر وے بند کردیں گے اور فنڈز کی فراہمی تک بحال نہیں ہوگی مقررین کی وارننگ ویڈیو نیوز



پنڈ دادنخان (صفر علی خان) حکومت کی جانب سےللہ جہلم ڈیول کیرج وے کے فنڈز کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج عوامی مسلہ حل نہ کیا گیا تو موٹر وے بند کردیں گے اور فنڈز کی فراہمی تک بحال نہیں ہوگی مقررین کی جانب سے شرکاء سے خطاب میں ذمہ داران کو وارننگ تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کا تین سال سے شروع ہونے والا منصوبہ للہ جہلم ڈیول کیرج وے تاحال التوا کا شکار ہے جس کے باعث علاقائی عوام کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سےکان نمک کی سیر کو آنے والے سیاح بھی پریشان ہیں پرنٹ ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سمیت حکام بالا تک آواز پہنچانے کے باوجود شنوائی نہ ہونے کے بعد تحصیل پنڈدادنخان کے علمائے کرام ،تاجر تنظیمیں ،طلبا وطالبات ،صحافی برادری اس انتہائی تکلیف دہ عوامی منصوبے کے فنڈز کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے معروف علمائے کرام علامہ پیر محمد انور قریشی ،بشیر احمد کرم،ودیگر مذہبی ،سیاسی و سماجی و صحافتی شخصیات کے زیر اہتمام پرامن احتجاج عمل میں لایا گیا احتجاجی ریلی بعد از نماز جمعہ جامع مسجد امیر امیر حمزہ سے شروع ہو کر راجہ ہوٹل چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے کثیر تعداد میں شرکاء نے ڈیول کیرج وے کی تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف شدید نعرے بازی کی راجہ ہوٹل چوک پر علامہ بشیر احمد کرم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تکلیف دہ منصوبہ کے فنڈز جلد فراہم نہ کرنے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ کار وسیع ہو سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ فالوقت پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور جلد مسلہ حل نہ ہونے کی صورت میں لاہور اسلام آباد موٹر بند کردیں گے اور منصوبہ کے فنڈز جاری نہ ہونے تک موٹر وے کو بحال نہیں کریں گے پیر محمد انور قریشی ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا ہم پرامن لوگ ہیں مگر عوامی تکالیف کے ازالہ کے لئے اب خاموش نہیں بیٹھیں گے جو عوامی حقوق مانگنے پہ نہیں ملیں گے وہ چھین کر لینے کے لئے ہر حربہ استعمال کریں گے احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے عرصہ دراز سے ہرفورم پر آواز اٹھانے کے باوجود ہمارے عوام کی تکلیفوں کا ازالہ نہ کیا گیا اب تنگ آمد بے جنگ آمد کے مصداق ہمیں شدید احتجاج کے لئے ذمہ داران کی طرف سےہمیں اس احتجاج کے لئے مجبورکیا جا رہا ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page