top of page

پنڈدادن ڈیول کیرج وے کیلئے فنڈ مختص نہ کیے گئے تو تاجر برادری مزید معاشی بدحالی کا شکار ھو جائے گی

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان) سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث پنڈدادن خان کے تاجر معاشی بد حالی کا شکار ھو گئے ، ڈیول کیرج وے کیلئے فنڈ مختص نہ کیے گئے تو تاجر برادری مزید معاشی بدحالی کا شکار ھو جائے گی ، انجمن تاجران پنڈ دادن خان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مرکزی انجمن تاجران کا مجلس عاملہ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت چوہدری زبیر جمیل جنرل سیکرٹری منعقد ہوا اجلاس میں جلیل ملک حاجی لیاقت سہوترا رشید احمد بٹ حافظ عبدالوحید قلب عباس خان۔ جاوید حسین و دیگر نے شرکت کی ۔ پنڈدادن خان میں ابتر کاروباری حالات اور تاجر برادری کی معاشی بدحالی کے اسباب پر تفصیلی بات چیت کی گئی ، تمام اراکین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر کے دونوں اطراف سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث معاشی سرگرمیاں مانند پڑ چکی ہیں اور گردو نواح سے آنے والے چھوٹے تاجر اور خریدار پنڈ دادن خان شہر آنے سے گریزاں رہتے ہیں ۔ دوسری طرف ایک عرصہ سے ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کی بندش کے باعث شہریوں کی بہت بڑی تعداد معاشی مسائل کا شکار ہیں جبکہ کسی بھی علاقے کی ترقی و خوشحالی کا راز مواصلاتی نظام کی بہتری میں مضمر ہے اس دوران چوہدری زبیر جمیل سیکرٹری جنرل انجمن تاجران نے تمام اراکین کی راۓ سے موجودہ حکومت کے حمایت یافتہ امیدواروں۔ پیر سید امیر حمزہ کرمانی۔ راجہ مطلوب مہدی و حاجی ناصر للہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ حالیہ بجٹ میں ڈیول کیرج وے کی فوری تکمیل کیلۓ ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مختص کراۓ جائیں اور عوامی مفاد کو مد نظر رکھا جائے انھوں نے مزید کہا کہ جس جذبے سے پیر سید حمزہ کرمانی علاقے کے مزدور طبقہ کےمسائل حل کرانے میں کوشاں ہیں وہ انتہائی قابل ستائش ہے ہم امید کرتے ہیں کہ اسی طرح وہ ڈیول کیرج وے کی تکمیل کیلۓ بھی حالیہ بجٹ میں اربابٔ اختیار سے فنڈز منظور کروا کر سہی معنوں میں عوامی امنگوں کے ترجمان ہونے کا ثبوت دینگے اور ساتھ ہی ڈنڈوت سیمنٹ کے ورکروں کی بحالی سمیت سابقہ بقایا جات کی ادائیگیوں کا معاملہ بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page