پنڈدادن خان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رقوم تقسیم سنٹر پر خواتین رل گئیں۔خواتین صبح سویرے لائنوں میں لگ جاتی ہیں شام تک رقم نہیں ملتی پنڈ دادن خان ( ملک ندیم سرور اعوان سے)رقوم تقسیم سنٹر خواتین کی تذلیل اور ذہنی اذیت کے مراکز بن گئے ۔ان مراکز پرخواتین کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔وزیر اعلی مریم نواز نوٹس لیں۔کبھی لنک ڈاون اور کبھی رقم نہیں آئی کا بہانہ بنایا جاتاہے اور ذیادہ تر کہا جاتا ہے کہ انگوٹھا نہیں لگ رہا۔باوثوق ذرائع کے مطابق جو خواتین دفتر والے عملہ کو رقم حصہ دیں ان کی کوئی پوچھ پڑت نہیں انکو فوری رقم ادا کردی جاتی ہے۔عیدآنے والی ہے لیکن ابھی تک رقم نہیں مل سکی روزانہ کرایہ خرچ کر کے خواتین دور دراز سے آتی ہیں اور خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا ہے۔لہزا متعلقہ انتظامیہ اسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان ،ڈپٹی کمشنر جہلم وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ
top of page
bottom of page
Comments