top of page

پنڈدادن خان :سگھر پور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ، فائرنگ سے 8 سالہ بچہ جان بحق ،2افراد زخمی

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk) پنڈدادن خان کے نواحی گاؤں سگھر پور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ، فائرنگ سے 8 سالہ بچہ جان بحق جبکہ دو افراد زخمی ھوگئے ، ڈی پی او جہلم موقعہ پر پہنچ گۓ ، واقعہ کی ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کی تلاش جاری کر دی گئ ھے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنڈدادن خان کے نواحی علاقے سگھر پور میں دو گروپوں کے درمیان تلخ کلامی اور نوک جھوک سے فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ، فائرنگ کے نتیجہ میں ایک 8 سالہ بچہ جابحق ھو گیا جبکہ دو افراد زخمی ھو گئے۔ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ رنجش کا نتیجہ تھی۔ جس نے معصوم سعد کی جان لے لی ۔ جبکہ دو افراد شدید زخمی ھو گئے ۔ نعش اور زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقعہ پر پہنچ گئ جہاں کرائم سین کا معائنہ کیا گیا اور ضروری شواہد اکھٹے کیے گئے ۔ تمام تر صورت حال کا جائزہ لیکر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا بے ۔ معصوم بچے کی جان جانے پر گاؤں بھر کی فضا سوگوار ھو گئی ۔ڈی پی او جہلم نے موقع پر پہنچ کر کرائمسین کا جائزہ لیا اور سول ہسپتال پنڈدادن خان کا دورہ کیا جہاں ڈی پی او جہلم کو مکمل بریفنگ دی گئ ، جس پر ڈی پی او جہلم نے ملزمان کی گرفتاری کیلۓ ڈی ایس پی پنڈ دادان خان اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم کی سربراہی میں الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور ملزمان کی تلاش کیلۓ چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتاری کیلۓ تمام تر وسائل بروۓ کار لائے جائیں گے اورملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page