top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

پنڈدادن خان: ریت کی مکھی کے کاٹنے سے مقامی افراد جلدی بیماری میں مبتلا ہونے لگے

پنڈدادن خان: ریت کی مکھی کے کاٹنے سے مقامی افراد جلدی بیماری میں مبتلا ہونے لگے

جہلم کے علاقے پنڈ دادن خان میں ریت کی مکھیوں کے حملے کے بعد مقامی افراد مکھی کے کاٹنے سے کالا آزار نامی جلدی بیماری میں مبتلا ہونے لگے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنڈ دادن خان میں 46 مشتبہ افراد میں کالا آزار کی علامات سامنے آئی ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ 16 مریضوں کو پنڈدادن خان سے بینظیر اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا جبکہ 30 افراد ضلعی اسپتال جہلم میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنڈدادن خان میں ریت کی مکھیوں کو مارنے کیلئے اسپرے شروع کردیا گیا ہے جبکہ چکوال، جہلم، خوشاب اور میانوالی کے متعلقہ حکام کو الرٹ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول نےکالا آزارمریضوں کےعلاج کیلئے کوئی انتظامات نہیں کیے، محکمہ صحت پنجاب کے پاس کالا آزار کی ادویات موجود نہیں، محکمہ صحت نے خیبر پختونخوا سے 60 انجیکشنز کی درخواست کی ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page