top of page

پنڈدادنخان// نیئراعوان سے// ایڈیشنل شیشن جج پنڈدادن کی عدالت نے ملزم علی اکبر کو شبیر حسین مقتول کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا


وکیل سیدظل حسنین کاظمی

پنڈدادن خان نیر اعوان

مشہور مقدمہ قتل کوٹ عمر کا فیصلہ ھو گیا

تھانہ جلال پور شریف ، تحصیل پنڈدادن موضع کوٹ عمر کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا ۔ ۔ ایڈیشنل شیشن جج پنڈدادن کی عدالت نے ملزم علی اکبر کو شبیر حسین مقتول کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا ہے۔

یادرہے کہ مارچ 022 کے مقدمہ نمبر 79 تھانہ جلال پور شریف میں نامعلوم ملزم نے موٹر سائیکل سوار شبیر حسین ساکن کوٹ عمر کو راستے میں بچوں کی موجودگی میں پسٹل سے فائرنگ کر کے بےدردی سے قتل کر دیا تھا۔ جس میں دوران تفتیش اور بعداز شناخت پریڈ علی اکبر نامی ملزم ملوث پایا گیا۔ جس نے مبینہ طور پر مقتول کے قریبی رشتہ داروں کے ایماء پر بطور اجرتی قاتل کردار ادا کیا۔ دوران تفتیش اور سماعت مقدمہ استغاثہ کی شہادتوں کی روشنی میں ملزم درست طور پر وقوعہ میں ملوث پایا گیا۔ مستغیث کے وکیل سید ظل حسنین کاظمی ایڈووکیٹ چکوال کے جاندار اور موثر قانونی و واقعاتی دلائل سے اتفاق کرتے ھوئے معزز عدالت نے فیصلہ صادر کیا ہے۔

ن

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page