top of page

پنڈدادنخان//نیئر اعوان//پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں قریبی رشتہ داروں میں جھگڑا، گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں قریبی رشتہ داروں میں جھگڑا، گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی قصبہ حطار سہوترا میں قریبی رشتہ داروں میں جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں جس کے نتیجہ میں 30 سالہ محمد عدنان ولد محمد خان، 23 سالہ نعمان ولد پرویز اور 25 سالہ اجمل ولد محمد خان شدید زخمی ہو گئے۔ جھگڑے کے دوران 2 نوجوانوں کو ٹانگوں جبکہ ایک نوجوان کو ٹانگ اور پیٹ میں گولی لگی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page