top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

پنڈدادنخان ۔یک نہ شد دو شد ۔ شہری وارداتوں میں لٹنے کے ساتھ ساتھ جانوں سے بھی ہاتھ دھونے لگے

للہ ٹاؤن (تصور حسین ولیال Jhelumnews.uk) للہ ٹاؤن ڈکیتوں کے نشانے پر، لوٹنے کے ساتھ ساتھ عوام کی جانوں کا بھی ضیاع ہونا شروع ہو گیا۔

مسلسل ڈکیتیوں کی وارداتوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق صبح تین اور چار بجے کے درمیان فروٹ کی خریداری کے لیے سبزی منڈی جانے والا دوکاندار حاجی دلاور گھر سے چند قدم کے فاصلے پر ہی لٹ گیا۔ نقاب پوشوں پر مشتمل کار سوار گروہ اسلحہ کے زور پر دوکاندار سے ساٹھ سے ستر ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گیا۔ حالیہ چند دنوں سے ہونے والی وارداتوں کی وجہ سے علاقے کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں جبکہ چند روز قبل للہ خوشاب روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے والا ڈرائیور فیضان طارق ستی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راولپنڈی کے ہسپتال میں چل بسا ہے جو کہ للہ ٹاؤن کے علاقے کی سیکورٹی پر ایک سوالیہ نشان بنتا جا رہا ہے حالانکہ ڈی پی او جہلم کی طرف سے تھانہ للہ کے لیے اضافی گاڑی کے ساتھ ساتھ نفری کی بھی تعیناتی کی گئی ہے مگر تاحال یہ سارے اقدامات بے سود نظر آ رہے ہیں اور ڈکیتوں کا گروہ دیدہ دلیری کے ساتھ آئے روز عوام کو لوٹ رہا ہے.اہل علاقہ کی ضلعی پولیس انتظامیہ سے گزارش ہے کہ فوری طور پر ڈکیتوں کے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جائے

۔


0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page