پنڈدادنخان کھیوڑہ( راشد خان سے)کھیوڑہ سمیت تحصیل بھر کے چند ایک کے علاوہ تمام کمرشل بنکوں نے صارفین کو ذہنی مریض بنا دیا یوٹیلٹی بلوں کی وصولی سے صاف انکار۔صارفین کو پوسٹ آفس سمیت نجی کمپینوں کی فرنچائزوں پر ریفر کیا جانا معمول بنایا ہوا ہے۔ ڈی سی جہلم سے فوری ایکشن کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر سمیت تحصیل پنڈدادنخان کے چند ایک بنکوں کے علاوہ باقی تمام کمرشل بنکوں نے عرصہ دراز سے یوٹیلٹی بلوں کی وصولی بند کر رکھی ہے جسکی وجہ سے ہزاروں صارفین کو مستقل پریشانی کا سامنا ہے دور دراز سے بنکوں میں آنے والے سینکڑوں صارفین کو کئی کئی گھنٹے انتظار کروا کر مختلف بہانے بنا کر ٹال دیا جاتا ہے اس کے ساتھ صارفین کو پوسٹ آفس سمیت نجی کمپنیوں کی فرنچائزوں پر بل جمع کروانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ عمومی طور پر پوسٹ آفس میں عملہ انتہائی قلیل ہوتا ہے جسکی وجہ سے صارفین کو کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے۔بجلی ،گیس اور پی ٹی سی ایل کے ھزاروں کسٹمرز در بدر ذلیل خوار ہورہے ہیں میزان بینک اور پنجاب بینک کے علاوہ نیشنل بنک سمیت دیگر تمام بینکوں کے عملے کی طرف سے یوٹیلیٹیز بلوں کی وصولی سے انکار کیا جانا انتہائی غیر اخلاقی اور انسانی حقوق کی پامالی کے مترادف ہے بل جمع کرانے والے افراد کو ایک الگ لائن ہے میں گھنٹوں بٹھا کر ذلیل و خوار کیا جاتا ہے عوام کی جانب سے ڈی سی جہلم سمیت اسٹیٹ پاکستان انتظامیہ سے مذکورہ صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ مزکورہ بنکوں کی ہیلپ لائنوں پر درجنوں شکایات درج کروا رکھی ہے لیکن مسئلہ جوں کا توں ہے۔۔وقتی طور پر ایک دو دن تبدیلی ہوتی ہے پھر وہی روش اختیار کرچلی جاتی ہے۔
top of page
bottom of page
ความคิดเห็น