top of page
Writer's pictureJhelum News

پنڈدادنخان:یونین کونسل گولپور میں قدیم کھیل رسہ کشی کے مقابلوں کا ٹورنامنٹ کا انعقاد ،سات ٹیموں نے حصہ لیا،گولپور کی ٹیم نے ٹورنامنٹ جیت لیا،ہزاروں تماشائی لطف اندوز

چوہدری محمد سلیم باگڑی

پنڈدادنخان رسہ کشی ایک قدیمی کھیل ہے، جو کہ اب پنجاب اور پاکستان میں تقریباً ختم ہوتا جارہا ہے، اس قدیمی کھیل کو زندہ رکھنے کے لیے سے یونین کونسل گولپور میں رسہ کشی کے مقابلوں کا ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جس میں میں یونین کونسل گولپور سے سات ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس کھیل سے ہزاروں شائقین معذوذ ہوئے ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی چوہدری ظہیر عباس تھے جب جبکہ اسے سپانسر کرتے ہوئے علاقے کے شائقین کی دلچسپی کا انتظام ملک اصف اف دبئی نے کیا عید پر شائقین نے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سراہا اور خواہش ظاھر کی کہ آئندہ مزید اچھے انتظامات کے ساتھ ایسے کھیل منعقد ہونے چاہیے اس سے نہ صرف تہوار کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے اور لوگ اسی بہانے سے اپنے دوستوں سے ملاقات بھی کرلیتے۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل گولپور اور کوڑا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جسکو ایک زبردست مقابلہ بعد گولپور کی ٹیم نے جیت لیا۔ جتنے والی ٹیم کو پانچ ہزار روپے بمعہ ٹرافی اور رنر آپ ٹیم کو تین ہزار روپے بمعہ ٹرافی دئیے گئے۔ عوام کا کہنا ھے کہ اسطرح کے مزید کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ہماری نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں کی طرف مائل ہو اور یہ قدیمی کھیل آباد رہیں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page