top of page

پنڈدادنخان: گرمیوں کی چھٹیاں ۔ پرائیوٹ سکولز مالکان کی چاندی، ان سکولز کے اساتذہ بے روزگار ھو گئے

پنڈدادن خان (راجہ محمد رمضان Jhelumnews.uk ) گرمیوں کی چھٹیوں میں پرائیوٹ سکول مالکان کی چاندی جبکہ اساتذہ بیروزگار۔اس مہنگائی کے دور میں سکول مالکان نے تعلیم بیچنے کے ساتھ ساتھ بیروزگاری کا کاروبار بھی شروع کر دیا اور انتظامیہ خواب خرگوش میں مگن یے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈ دادنخان کے بیشتر پرائیویٹ سکول کے مالکان گرمیوں کی چھٹیوں کی مکمل فیس وصول کرتے ہیں اور اساتذہ کو تنخواہوں سے محروم رکھا جاتا ہے جس کی وجہ اس مہنگائی کے دور میں اساتذہ جیسی مقدم ہستی کا روز بسر انتہائی مشکل ہو جاتا ہے چند مخلتف پرائیویٹ سکول کے اساتذہ نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی استدعا کرتے ہوئے ہمارے نمائندے سے بات چیت کے دوران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پرائیویٹ سکول مالکان کو اس بات کا پابند کرے کہ اساتذہ کو ماہانہ وار دینے والی تنخواہوں کی رسیدیں یا سلپ جو اساتذہ کی دستخط شدہ ہوں وہ محکمہ تعلیم کو جمع کرائیں اور تنخواہ نہ دینے والے سکول مالکان کے خلاف ایکشن لے۔


0 comments

Kommentare

Mit 0 von 5 Sternen bewertet.
Noch keine Ratings

Rating hinzufügen
bottom of page