top of page

پنڈدادنخان کے علاقہ کوڑا کے بیلہ میں مسلح ڈکیتی، ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی اور زیورات چھین کر فرار

پنڈدادنخان کے علاقہ کوڑا کے بیلہ میں مسلح ڈکیتی، ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی اور زیورات چھین کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان مسلح ڈاکوؤں کے نرغے میں، ایک ہفتہ میں مسلح ڈکیتی کی چھٹی واردات ہوئی۔ گزستہ شب تھانہ پنڈدادنخان کے علاقہ کوڑا کے بیلہ میں مسلح افراد نے محمد رؤف نامی شخص کے ڈیرے پر اسلحہ کی نوک پر نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ چند دن قبل بھی تھانہ جلالپور شریف کے علاقے میں مسلح افراد نے چار گھر لوٹ لیے تھے، دو دن قبل تھانہ للِہ ٹاؤن کے علاقے کنڈل روڈ پر مسلح ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا تھا۔ سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے امن امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page