top of page

پنڈدادنخان کے علاقہ جالپ کے عوام کی بھی سنی گئی، دھریالہ جالپ میں ریسکیو 1122 کا دفتر فعال ہو گیا



دھریالہ جالپ(سکندر گوندل)تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ جالپ کے عوام کی بھی سنی گئی، دھریالہ جالپ میں بھی ریسکیو 1122 کا دفتر فعال ہو گیا، تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز دھریالہ جالپ آفس کا افتتاح انچارج ریسکیو 1122 پنڈدادنخان محمد ارشد نے کر دیا، اس موقع پر چوہدری ثاقب ممتاز آف کھوتھیاں بھی موجود تھے جن کی کاوش سے ریسکیو 1122 دھریالہ جالپ اور پنڈی سید پور کو 2 گاڑیاں دی گئیں، اس موقع پر چوہدری اختر بکھر، چوہدری نصرت، چوہدری ممتاز بکھر، حاجی خضر حیات، الحاج ریاض احمد سرپرست اعلیٰ تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے علاؤہ دیگر معززین بھی شامل تھے، اہل علاقہ نے دھریالہ جالپ اور پنڈی سید پور میں ریسکیو 1122 کے دفاتر قائم ہونے پر حکومت اور چوہدری ثاقب ممتاز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کے دفاتر کی علاقہ جالپ میں اشد ضرورت تھی جو پوری کر دی گئی ہے۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page