top of page

پنڈدادنخان: کھیوڑہ منشیات سپلائر گروپ کا کارندہ گرفتار شراب سے بھرا گیلن برآمد

چوہدری محمد سلیم باگڑی

پنڈدادنخان: کھیوڑہ منشیات سپلائر گروپ کا کارندہ گرفتار شراب سے بھرا گیلن برآمد

ملزم کا شراب سپلائی کرنے کے انوکھے طریقے کا انکشاف گھر کے لیے پینے کا پانی بھر نےکے بہانے شراب کی سپلائی 20 لیڑ شراب کی نقل حمل میں ملزم گرفتار

پنڈدادنخان تحصیل کے سب سے بڑے شہر کھیوڑہ میں عید تہوار کے موقع پر موج مستی کے لیے شراب سپلائی کے لیے ملزم کا انوکھا طریقہ پانی والے گیلن کے ذریعے شراب کی نقل حمل تفصلات کے مطابق کرسچن کالونی ریلوے پھاٹک کھیوڑہ کے قریب دوران گشت پولیس پارٹی کی نظر گیلن بردار شخص پر پڑی جو بظاھر گھر کے لیے پانی بھرنے کے بہانے شراب کی سپلائی میں ملوث نکلا ملزم پولیس پارٹی کو دیکھ کر الٹے پاؤں گھبرا کر واپس مڑ گیا شک گزرے پر پولیس پارٹی نے مذکورہ شخص کو روک کر پڑتال کی تو پانی والے گیلن۔ کو استعمال کرکے شراب کی نقل و حمل کا انکشاف ھو ے پر ملزم فرحان پرویز ولد پرویز ساکن کرسچن کالونی کھیوڑہ کو حراست میں لے 20 لیڑ شراب برآمد ھونے پر پابند سلاسل کردیا یاد رھے کہ کھیوڑہ میں پینے کے پانی کی قلت کے باعث لوگوں کے ایک بڑی تعداد گیلنوں کے ذریعے پانی بھرتی ھے شاطر ملزم مذکورہ طریقہ اپنا کر پولیس کو چکمہ دیتے ھوئے کھیوڑہ چوکی کے ملازمین وقار حسین منور سعید شہباز کی نظروں سے نہ بچ سکا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page