top of page

پنڈدادنخان:کم مقدار اور زیادہ ریٹ وصول کرنے والے پٹرول پمپوں پر چھاپے، ہزاروں روپے نقد جرمانے

پنڈدادنخان( تحصیل رپورٹر)حصیل پنڈدادنخان کی تعمیر و ترقی اور عوام کی سہولیات کےلئے موثر اقدامات اٹھائے جا رھے ہیں شدید گرمیوں میں پینے کے پانی کی شدید قلّت کو دور کرنے کےلئے ایک ہفتے کے اندر مزید نئے بور لگائے جا رھے ہیں صفائی کی ابتر صورتحال کو کنٹرول کرنے گراں فروشوں ذخیرہ اندوزوں اور پٹرول پمپ کی ہیرا پھیری کو ختم کرنے کےلئے ہزاروں روپے نقد جرمانہ اور پنڈدادنخان اور کھیوڑہ میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کی مہم شروع کر دی گئی ھے آئی سی آئی سوڈا ایش سے پانی اور دیگر معاملات پر حتمی معاملات طے ھو رھے ہیں جلد ھی عوام کو بڑی خوشخبری دیں گے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو نے ڈسٹرکٹ ممبر کونسل حکیم سید اختر علی شاہ بخاری راجہ ظفر اقبال ظفر اور عبدالحفیظ ساقی سے گفتگو کرتے ھوئے کہی تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو نے عوامی شکایات پر مختلف پٹرول پمپوں پر چھاپے مارے کم مقدار اور زیادہ ریٹ وصول کرنے والے پٹرول پمپوں پر ہزاروں روپے نقد جرمانے وصول کئے پنڈدادنخان اور کھیوڑہ میں ناجائز تجاوزات اور مہنگی اشیا فروخت کرنے والوں پر بھی جرمانے کئے گئے بعد ازاں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے ممبر حکیم سید اختر علی شاہ بخاری کی قیادت میں ملنے والے وفد جن میں عبدالحفیظ ساقی اور راجہ ظفر اقبال شامل ہیں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی کہ میرا مشن تحصیل پنڈدادنخان کے مسائل کے حل کےلئے فوری اور موثر اقدامات اٹھانا ھے آئی سی آئی کے ساتھ واٹر سپلائی کے میٹر لگانے کے سلسلے میں ایک بڑی انتظامی کامیابی ملی ھے پانی کی سپلائی کی پہلی قسط وصول کر لی گئی ھے جبکہ باقی معاملات بھی اس ہفتے طے ھو جائیں گے سول آفسر کلب ریسٹ ہاؤس اندرون شہر کی نئی سڑکوں کی تعمیر اور دفتر میونسپل کمیٹی والی سڑک کے علاؤہ تین نئے واٹر سپلائی بور اسی ہفتے کام شروع کر دئے جائیں گے جس سے امید ھے موسم گرما میں عوام کو پانی کے پینے کی سہولت میسر آئے گی لوڈ شیڈنگ مینجمنٹ کمیٹی کو دوبارہ فعال کیا جا رھا ھے تاکہ ایکسیئن واپڈا اور ایس ڈی او واپڈا کو لوڈ شیڈنگ وار واٹر سپلائی کے شیدول اور شہر میں بجلی کی تاروں اور دیگر مسائل پر ہفتہ وار بریفنگ لی جائے گی

0 comments

留言

評等為 0(最高為 5 顆星)。
暫無評等

新增評等
bottom of page