top of page

پنڈدادنخان ۔کئی گھنٹوں سے محلہ مغلاں للہ ٹاؤن میں بجلی غائب ۔لوگ ذلیل و رسواء ۔ کوئی شنوائی نہیں

للہ ٹاؤن ( تصور حسین ولیال) 28 گھنٹے سے محلہ مغلاں للہ ٹاؤن میں بجلی غائب۔ایس ڈی او واپڈا اور لائین سپریڈنٹ ٹال مٹول سے دن گزار دیا

تفصیلات کے مطابق للہ ٹاؤن واپڈا سب ڈویژن محلہ مغلاں کا 50 کے وی کا ٹرانسفارمر جو ہر سال گرمیوں میں جل جاتا ہے اور غریب عوام دو سے تین دن ذلیل وخوار ہونے کے بعد بجلی حاصل کرتے ہیں اسی محلہ صابن فیکٹری لگی ہوئی ہے اور 50 کے وی ٹرانسفارمر سے ہی بجلی لے رہی ہیں جو کہ واپڈا ملازمین کی ملی بھگت سے فیکٹری چل رہی ہے ابھی تک 28 گھنٹے گزر چکے ہیں ایس ڈی او واپڈا نے شام تک بجلی چلانے کا وعدہ کیا جبکہ لائین سپریڈنٹ سرفراز نے کل صبح بجلی دینے کا کہا شام کے بعد سے ابھی تک لائین سپریڈنٹ سرفراز اور ایس ڈی او واپڈا کال ریسیو نہیں کررہے اہلیان محلہ کے مطابق یہ غریبوں کا محلہ ہے اس محلہ میں کوئی وڈیرہ نہیں رہتا جس وجہ سے ہمیں ذلیل وخوار کیا جاتا ہے چیف ایگزیکٹو ائیسکو اسلام آباد سے اپیل ہے نوٹس لیں

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page