پنڈدادنخان (صفرعلی خان)ڈیول کیرج وے کا زیر تعمیر منصوبہ عوام کے لئے وبال جان بن گیا عوام ذلیل وخوار کوئی پرسان حال نہیں معمولی سی بارش بھی آمدورفت میں بڑی رکاوٹ کا باعث بن جاتی ہے تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی وساطت سے شروع ہونے والا منصوبہ للہ جہلم ڈیول کیرج وے التواءکا شکار ہونے کے باعث عوام زلیل وخوار ہوکر رہ گئے کوئی بھی حکومت ،حکمران یا عوامی نمائندہ اس پراجیکٹ میں موثر کردار اداکرنے میں کامیاب نہ ہوسکا آئے روز تاخیرسکولز وکالجز کے طلباءوطالبات کا معمول بن گیا والدین پریشان معمولات زندگی شدید مشکلات کا شکار تحصیل پنڈدادنخان کے صنعتی اداروں کے مال بردار ٹریلر ،ٹرک سڑک کی مزید تباہی وبربادی کا بڑا سبب بن گئے سرکار کو بھاری ٹیکسوں سے نوازنے والے تحصیل سرکار کی نظروں سے اوجھل ہونا لمحہ فکریہ ہے معدنیات اور قدرتی ذخائر سے مالامال علاقہ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک باعث تشویش ہے دنیا کی دوسری بڑی کان نمک کے سیاحوں نے بھی گاڑیوں کی بربادی اور سڑک کے تھکا دینے والے سفر کے خوف سے کھیوڑہ جیسے تاریخی شہر سے منہ موڑ لیا اہلیان ضلع جہلم تحصیل پنڈدادن نے بے رحم حکمرانوں سمیت متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس دیرینہ مسلہ کا موثر حل تجویز کرکے مشکلات کا خاتمہ ممکن بنایا جائے
top of page
bottom of page
Comments