top of page

پنڈدادنخان: ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کی اس ماہ رننگ کھٹائی میں پڑ گئی ۔ستمبر میں چلنے کا امکان

Jhelumnews.uk


پنڈدادنخان: ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کی اس ماہ رننگ کھٹائی میں پڑ گئی ستمبر میں چلنے کا امکان مالکان کی آمد اور پریشانی ،انتظامیہ سے پوچھ کچھ ، ٹیکنکل وجوہات کو دور اور جلد چلانے کی ہدایت ۔ ڈنڈوت یونین کی رہنماؤں ملک نصرت محمود' چوہدری عبدالرحمن ، اور غریب وال یونین کے سابق صدر الحاج عبدالغفور چوہدری کی مزدوروں کے بقایا جات کے لیئے مذاکرات کی خبریں بھی گردش ہیں۔ڈنڈوت آر ایس ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کی جولائی میں رننگ بعض وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوگئی ، مالکان کی ڈنڈوت آمد ، انتظامیہ سے اس سلسلہ میں پوچھ کچھ ، ستمبر 2023 میں چلنے کے امکانات - اس ادارہ کو ایک ہزار ٹن یومیہ سے 2200 ٹن پیدواری صلاحیت ملنے کے بعد اس کی رننگ اور اس ادارہ کے سابق ملازمین کے واجبات اور نئی بھرتیوں کے حوالے سے کسی لائحہ عمل کی بھی ضرورت ہے ۔جس کے بارے میں خبر گردش میں ہے کہ معاملات کو سلجھانے کے لیئے مقامی مزدور رہنماوں کی کوششیں جاری ہیں بعض مبینہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں ڈنڈوت یونین کے سابق لیبر لیڈرران چوہدری عبدالرحمن ، ملک نصرت محمود اور غریب وال یونین کے سابق صدر الحاج عبدالغفور چوہدری پر مشتمل وفد کا اندر خانے مزدوروں کو ان کے حقوق دلوانے کے لیئے دو طرفہ مزاکراتی عمل جاری ہے








0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page