پنڈدادنخان(تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk) تحصیل پنڈدادن خان کے گاؤں کریالہ جالپ کے قریب ٹھیکیدار کے مزدور بجلی کے پول نصب کر رہے تھے کہ پول بجلی کی مین لائن سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 2 مزدور بجلی کا شدید کرنٹ لگنے سے شاہ فیصل ولد عبدالقدیر اور بلال ولد عیسیٰ خان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثہ شام 4 بجے کے قریب پیش آیا۔ دونوں متوفی تحصیل شرنگل ضلع اپر دیر کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔ متوفیوں کی میتیں انکے آ بائ گاوں روانہ کر دی گئ ہیں۔
top of page
bottom of page
Comments