پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونسJhelumnews.uk)تھانہ پنڈدادنخان کی حدود میں منشیات فروشوں کے اڈوں پر CIAپولیس افسر جواد انور خان کی سربراہی میں پنڈدادنخان پولیس کا چھاپہ، بھاری مقدار میں چرس برآمد ملزان گرفتار مقدمہ درج ،منشیات فروش معاشرے کا نا سور نوجوان نسل کے دشمن ہیں انکا قلع قمع کرنا ہمارا فرض ہے ، جواد انور خان ،تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان کی حدود میں جواد انور خان کی قیادت میں CIA جہلم سٹاف کا منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا گیا جس بھاری مقدار میں چرس سمیت بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی CIAٹیم نے گرفتار منشیات فروشوں کو تھانہ پنڈدادنخان پولیس کے حوالہ کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کروا دی اور ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا اس موقع پر CIAپولیس آفیسر جواد انور اور ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان راجہ آصف نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات جیسی لعنت کو ختم کرنا ہمارا میشن ہے منشیات فروش معاشرے کا ناسور اور نوجوان نسل کے دشمن ہیں عوام بھی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں پولیس کی مدد کریں تاکہ اپنے معاشرے کو نشے جیسی لعنت سے بچایا جاسکے CIAپولیس کی بڑی کاروائی پراہل علاقہ ،عوامی سماجی حلقوں اور تحصیل پریس کلب کے صحافیوں کی طرف سے CIA پولیس آفیسر جواد انور خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی 25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...
0
bottom of page
Comments