top of page

پنڈدادنخان ۔واٹر سپلائی سکیم للہ شریف ۔ 7 انچارج فی بندہ 17500روپے صرف بیٹھنے کے لیے وصول کرنے لگا۔

للہ شریف(تصور حسین ولیال Jhelumnews.uk )واٹر سپلائی للہ شریف میں 7انچارج 5 کام کرنے والے ملازم۔انتظامیہ خاموش تماشائی کوئی چیک کرنے والا نہیں۔تفصیلات کے مطابق پنڈدادن خان کی یونین کونسل للہ شریف کی واٹر سپلائی انتظامیہ کے 7 انچارج بن گئے چار چیئرمین 3 مشاورت کے لیے ہر سیاسی جماعت کا ایک سے دو نمائندے واٹر سپلائی میں رکھوائے جانے کے انکشافات سامنے آگئے جبکہ 5ملازمین ڈیوٹی کے لیے چوبیس گھنٹے پائپ لائنوں پر مامور ہیں 7انچارج فی بندہ 17500روپے تنخواہیں صرف بیٹھنے کی وصول کررہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان کے علم میں لائے بغیر یہ کام نہیں ہو سکتا کیونکہ تنخواہیں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان سے دستخط کے بعد ملازمین کو ملتی ہیں ان سیاسی نمائندوں کے کارندوں کو دینے کے لیے تنخواہیں ہیں جبکہ پانی کی پائپ لائنیں تبدیل کرنے کے لیے فنڈز نہیں ہیں اور پینے کا پانی بھی عوام کو ترسا ترسا کر دیا جارہا ہے اہلیان علاقہ تھل کی ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق جہلم سے گزارش ہے کہ علاقہ تھل میں بنیادی مسئلہ پینے کے پانی کا ہے اس کو حل کیا جائے اور 7انچارج جو سیاسی جماعتوں کے اثرورسوخ پر مفت کی تنخواہیں لے رہے ہیں ان کو نکال کر کام کرنے والے ملازم لگائے جائیں



0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page