top of page

پنڈدادنخان!نوٹوں کی چمک پولیس چوکی دھریالہ جالپ ڈاکؤوں کی محافظ بن گئی

پنڈدادن خان (حارث پھپھرا Jhelumnews.uk) الٹا چور کوتوال کو ڈانتے۔نوٹوں کی چمک پولیس چوکی دھریالہ جالپ ڈاکؤوں کی محافظ بن گئی مدعی پر مقدمہ سے دستبردار ہونے کے لیے دباؤ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں پولیس چوکی دھریالہ جالپ کے علاقہ جوتانہ میں ڈکیتی کی ہونے والی وردات جسکا مقدمہ تھانہ پنڈدادنخان میںFIR نمبری293/23 درج ہوا۔مدعی نے غریبوال سیمنٹ فیکٹری کے ملازم اسد حمید ساکن خوشاب کو بطور ملزم پہچان لیا اور پولیس کے حوالے کیا مگر فیکٹری انتظامیہ کی مداخلت پرپولیس نے گرفتاری ڈالے بغیر ہی ملزم کو چھوڑ دیااور مقامی عمائدین کی موجودگی میں اسد حمید نے الزام قبول کیا اور 351000 روپے بطور جرمانہ ادا کیا جوکہ مقامی معزز کے پاس بطور ذرزمانت رکھا گیاکہ مقدمہ کے اخراج پر رقم مدعی کے حوالے کی جائے گی مگر اب پولیس دھریالہ جالپ مدعی پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ مقدمے سے دستبردار ہو جاؤ اور رقم ملزم کو واپس کر دو جس کے لیے مدعی وسیم اکرم کو پولیس نے حبس بے جا میں بھی رکھا ہے۔ صحافیوں کو تفصیل سے أگاہ کرتے ہوئے وسیم اکرم اور محمد اخلاق نے RPO روالپنڈی سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے۔

0 comments

Σχόλια

Βαθμολογήθηκε με 0 από 5 αστέρια.
Δεν υπάρχουν ακόμη βαθμολογίες

Προσθέστε μια βαθμολογία
bottom of page