top of page

پنڈدادنخان:نواحی پہاڑی ایریا پیر چنبل مویشی چوروں اور منشیات فروشوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا

غریب وال (عالمگیر سے )بشارت پولیس دھریالہ چوکی اور پنڈدادنخان تھانہ کے مشترکہ زون یا سنگم پر واقع جوتانہ سالٹ پراجیکٹ تا چنبل موڑ سے ساووال ڈھوک بڑہا اور واڑہ پھپھرہ تک کا نواحی پہاڑی ایریا پیر چنبل مویشی چوروں اور منشیات فروشوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا۔۔چوروں ڈکیتوں اور رسہ گیروں کے اس خطرناک پہاڑی سلسلے میں چھپنے کی بھی خبریں گردش میں ۔گزشتہ چند روز میں صرف چنووالہ گاؤں سے تیرہ قیمتی بکریاں غائب ہو گئیں جنہیں زمین نگل گئی یا آسمان ؟؟؟ ۔۔تاہم مویشی چوروں کے دریا پار یا کسی پہاڑی ایریا کے قصابوں سے رابطوں کے امکانات روشن ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے پنڈدادنخان، بشارت ، اور دھریالہ پولیس چوکی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پہاڑی گھپوں اور سلسلوں میں چھپے ڈکیتوں چوروں منشیات فروشوں اور رسہ گیروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے کیونکہ علاقہ بھر سے مویشیووں کے ایک بار پھر غائب ہونے کا سلسلہ شروع جب کہ ارد گرد کے علاقہ سے نوجوان نسل نشے کی عادی بن کر معاشرے کا ناکارہ حصہ بنتی جا رہی ہے


0 comments

ความคิดเห็น

ได้รับ 0 เต็ม 5 ดาว
ยังไม่มีการให้คะแนน

ให้คะแนน
bottom of page