top of page

پنڈدادنخان:ناقص کارکردگی ۔سی او میونسپل کمیٹی کو عہدے سے فارغ کر دیاگیا

پنڈدادنخان ( تحصیل رپورٹر)سی او میونسپل کمیٹی کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان میں صفائی کی ابتر صورتحال پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے سی او میونسپل کمیٹی کو عہدے سے فارغ کر دیا، خدمات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے حوالے کر دی گئی۔ چیف آفیسر کو پہلے بھی ناقص کارکردگی اور فرائض میں لاپروائی برتنے پر وارننگ جاری کی گئی تھی۔ لیکن اس کے باوجود کوئی عمل درآمد نہ ہوسکا ۔ جس کے باعث ڈپٹی کمشنر جہلم نے سی او میونسپل کمیٹی کو عہدے سے فارغ کر دیا ۔


Comments


bottom of page