پنڈدادنخان ( راشد خان سے)نجی سیلولر کمپنی کی ناقص سروس ٹاور موجود ہونے کے باوجود8000 ہزارنفوس کی آبادی پریشان۔ جاز نامی کمپنی کے آفیشل نمبروں پر متعدد بار ناقص سروس کی شکایات درج کرواچکے ہیں لیکن کوئی سنوائی نہیں۔علاقہ اتھر کے عوام کی دہائی.تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے مضافاتی قصہ اتھر کے رہائشیوں کو دود جدید جب موبائل اور انٹر نیٹ کے بغیر چلنا مشکل ہے جب تعلیم صحت یوٹیلٹی بل معلومات اور کاروبار سب انٹر نیٹ کے سہارے ہے علاقہ میں ناقص سروس کسی اذیت سے کم نہیں کمزور سگنل کی وجہ سے نا ڈھنگ سےبات پوسکتی ہے نا انٹر نیٹ پر کچھ کام ممکن ہے کسی اور کمپنی کا ٹاور ناہونے سے اس علاقہ کی عوام جاز سروس استعمال کرنے اور بھاری پیکجز کروانے پر مجبور ہیں اس سے قبل علاقہ اتھر میں موبائل سگنل برائےنام تھے جس پر جاز کمپنی کی طرف سگنل ٹاور لگا دیا گیا جس کے بعد ہزاروں صارفین نے اچھے کی امید پر اپنے نمبرز/کنکشن اس پر منتقل کر لیے لیکن اب پوراعلاقہ جاز کے مہنگے ترین پیکجز لگا کر انتظار کرتا رہیتا ہے کب سپیڈ آئے لیکن بے سود یعنی تمام یوزر کا ڈاٹا وقت مقررہ پر ضائع ہو جاتا ہے مقامی صارفین نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ ہم متعدد بارہیلپ لائن پہ شکایات درج کرواچکے ہیں لیکن ان کا ایک ہی جواب آتا ہے کہ کمپلین پہلے سے رجسٹرڈ ہے آؤٹ سروس کچھ بہتر ہے ان ڈور تو بالکل نہ ہونے کے برابر ہے۔اہل علاقہ اتھر کے ہزاروں صارفین نے متعلقہ کمپنی کی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ ہمارے ساتھ جاری ناانصافی پر سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے سروس اور سگنل سٹرینتھ کو بہتر کر کے انٹر نیٹ سروس کو بہتر بنایا جائے
top of page
bottom of page
Comments