top of page
Writer's pictureJhelum News

پنڈدادنخان میں 4 ڈاکوؤں نے ٹیلی کام کمپنی کے سیلز مین سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے لوٹ لئے، پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔(نثار احمد مغل سے)

پنڈدادنخان میں 4 ڈاکوؤں نے ٹیلی کام کمپنی کے سیلز مین سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے لوٹ لئے، پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں کسلیاں پھاٹک کے قریب ڈکیتی کی واردات کی واردات ہوئی جس میں ٹیلی کام کمپنی (ٹیلی نار) کے سیلز مین سے چار نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر لی۔ڈاکو واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔یاد رہے کہ عرصہ دراز سے اسی مقام پر ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں، اہل علاقہ نے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page