top of page
Writer's pictureJhelum News

پنڈدادنخان میں ڈاکوراج، خواتین کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ضلع جہلم میں چوروں اور ڈاکوؤں نے انت مچا دی، متعدد افراد جمع پونجی سے محروم ، پولیس ناکام

جہلم(رانا محمدعاصم سے )ضلع جہلم میں چوروں اور ڈاکوؤں نے انت مچا دی، متعدد افراد جمع پونجی سے محروم ، پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام، مسلح ڈاکوؤں نے خواتین کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر اشیاء لوٹ لیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف کے رہائشی محمد رمضان ولد نذیر احمد نے تھانہ جلالپور شریف درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ گزشتہ رات 11 بجکر 50 منٹ پر میرے قریبی عزیز شاہد محمود (مرحوم) کے گھر میں داخل ہونے والے ڈاکوؤں نے خواتین کو یرغمال بنا کر 5 تولے طلائی زیورات ، 5 عدد قیمتی موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ اس دوران ڈاکوؤں نے خواتین سے کہا کہ اگر کسی قسم کی کوئی حرکت کرنے کی کوشش کی تو ہمارا ایک آدمی باہر ہی کھڑا ہے اس طرح مرحوم شاہد محمود کے گھر ڈاکوؤں نے دیدہ دلیری کے ساتھ اسلحہ کے زور پر سب کچھ لوٹ لیا، اس سے قبل ڈکیتی کی واردات تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ پنن وال میں ہوئی جہاں ڈاکوؤں نے تاجر سے اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے چھین لئے۔ ادھر دو روز قبل جی ٹی روڈ جہلم جادہ کے مقام پر ڈاکوؤں نے کنتریلی کے رہائشی عامر اور امجد جو بینک سےساڑھے 3 لاکھ روپے نکلوا کر نکلے تھے کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور رقم چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے اتھر کے مقام پر بھی ڈکیتی کی واردات کی جس کیوجہ سے شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔ ضلع جہلم کے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور سے نوٹس لینے اور ضلع جہلم میں فرض شناس ، ایماندار افسران تعینات کرنے کا مطالبہ کیاہے کہ تاکہ شہری سکھ کی نیند سو سکیں

0 comments

Commenti

Valutazione 0 stelle su 5.
Non ci sono ancora valutazioni

Aggiungi una valutazione
bottom of page