top of page
Writer's pictureJhelum News

پنڈدادنخان میں پیپلز پارٹی کا بڑا پاور شو، جلسہ میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی شرکت



پنڈدادنخان:تحصیل پنڈدادنخان میں پیپلز پارٹی کا بڑا پاور شو، جلسہ میں سابق وزیراعظم پاکستان و سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے شرکت کی۔ جمعرات کو پنڈدادنخان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کے فنڈز بحال ہوں اور اس پر جلدی کام شروع ہو سکے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور سابقہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی پنڈدادن خان ضلع جہلم آمد۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جب تک عوام قابل بندے منتخب نہیں کرتی اس وقت تک اس حلقے کے حالات تبدیل نہیں ہو سکتے۔ ایک ممبر نے چار سال تک اسمبلی میں تقریر نہیں کی تو میں نے پوچھا کہ اس نے کوئی تقریر نہیں کی کیسا ممبر ہے تو ایک بندے نے مجھے کہا اس کو کچھ نہ کہیں انکا حوصلہ دیکھیں جنہوں نے اس کو ووٹ دے کر اسمبلی بھیجا ہے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر امیر حمزہ کرمانی اور چوہدری نذر حسین گوندل قابل انسان ہیں جو حلقہ کی عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، ان کو ایک بار ضرور موقع دیں اور میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کے فنڈز بحال ہوں کیونکہ اس وقت یہاں کی عوام کا یہ دیرینہ مسئلہ ہے جس کا حل بہت ضروری ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی جہلم کا پنڈ دادن خان ایک بڑے ورکرز کنونشن کا انعقاد کارکنوں کا جم غفیر اسپیکر قومی اسمبلی اور سابقہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے خطاب کیا۔ راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ کئی بار پیر امیر حمزہ کرمانی اور نذر گوندل نے مجھے ان مسائل کے بارے میں آگاہ کیا انشاءاللہ میری پوری کوشش ہو گی کہ ان مسائل کو جلد از جلد حل کروائیں۔ جلسہ عام میں ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری تسنیم ناصر گجر، ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چکوال راجہ رضوان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور اس کا منشور عوامی خدمت ہے، پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس میں ورکرز کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور سابقہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی پنڈدادن خان ضلع جہلم آمد۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اپنے محبوب قائد کا شاندار استقبال کیا۔ امیر حمزہ کرمانی امیدوار برائے ایم این اے نے کہا کہ میں تحصیل پنڈدادنخان اور ضلع جہلم کی عوام کی جانب سے سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کو ویلکم کرتا ہوں جو خصوصی طور پر تشریف لائے۔ اگر ضلع جہلم کی عوام نے ہمیں موقع دیا تو بے لوث عوامی خدمت کریں گے اور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی کو دور کریں گے۔ امیدوار برائے ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور ہمیشہ سے عوامی کی خدمت رہا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر ابھی تک پیپلز پارٹی وہ ہے جماعت ہے جو عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ اگر تحصیل پنڈ دادنخان کے حالات بدلنے ہیں تو اس دفعہ پیپلز پارٹی کو موقع دینا چاہیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور سابقہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی پنڈدادن خان ضلع جہلم آمد۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے شاندار استقبال کیا ۔ چوہدری نذر حسین گوندل نے اپنے خطاب میں دو قراردادیں بھی پیش کی جو للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے اور ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے حوالے سے تھی جو کثرت رائے سے منظور کی گئی

0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page