پنڈدادنخان میں قبرستان آمد پر ریڈ کارپٹ بچھانے کا معاملہ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ردِعمل آ گیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ اشرف مارتھ شہید کے لیے سلامی کی تقریب پر کسی کو تکلیف ہو تو اس کا علاج اللہ ہی کر سکتے ہیں، شہیدوں کے ہر قبرستان اور راستوں کو پھولوں سے بھر دیا جائے تو بھی ان کا قرض ادا نہیں کیا جا سکتا۔ یاد رہے کہ جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی منڈی بہاؤالدین کے دورہ کے بعد جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ سگھر پور آئے جہاں ان کے سسر ایس ایس پی اشرف مارتھ مدفون ہیں، وزیر اعلیٰ نے شہید کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی جبکہ پولیس کے چاک وچوبند دستے نے اشرف مارتھ کی قبر پر سلامی دی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہید اشرف مارتھ پولیس سروسز آف پاکستان کے پہلے پولیس افسر تھے جو دہشت گردوں کی ٹارگٹ کلنگ سے شہید ہوئے
Comments