top of page
Writer's pictureJhelum News

پنڈدادنخان:مشتاق رضا سے : پنڈدادنخان میں تین مختلف واقعات میں دو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تیسرا روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوگیا

پنڈدادنخان :مشتاق رضا سے : پنڈدادنخان میں تین مختلف واقعات میں دو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تیسرا روڈ ایکسیڈنٹ میں جانبحق ہوگیا پہلا واقعہ احمدآباد کے قریب عیدالفطر کے دوسرے روز لاش ویرانے پڑی ہوئی ملی نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا مقتول شناخت غلام شبیر سے ہوئی مقتول کا تعلق جھاوریاں ضلع سرگودھا سے بتایا گیا جس پر 12 سے زائد فائر کئے گئے دوسرا واقعہ پنڈدادنخان کےگاؤں اعظم پور میں پیش آیا جہاں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اعجاز نامی عرف جازی نوجوان کو قتل کردیا گیا اعجاز ڈیرے سے اپنے گھر واپس آ رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں فائرنگ کر کے قتل کردیا پولیس چوکی دھریالہ طالب نے شک کی بنیاد پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے تیسرا واقعہ کھیوڑہ کا رہائشی اقرار شاہ روڈ ایکسیڈنٹ میں جانبحق ہوگیا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page