top of page

پنڈدادنخان:مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے حلقہ پی پی 26 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، چوہدری سالک حسین کے کاغذات نامزدگی بذریعہ وکیل جمع کرائے گئے

پنڈدادنخان(نیئر اعوان سے) مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے حلقہ پی پی 26 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے کاغذات نامزدگی فارم جہلم کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 26 سے جمع کرا دیے گئے، چوہدری سالک حسین کے کاغذات نامزدگی بذریعہ وکیل جمع کرائے گئے۔ یاد روہے کہ چوہدری سالک حسین کا سسرالی گاؤں سگھرپور حلقہ پی پی 26 تحصیل پنڈدادنخان کا اہم قصبہ ہے، وہ اشرف شہید مارتھ ایس ایس پی کے داماد ہیں جبکہ ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کا مزار سگھرپور گاؤں واقعہ ہے۔ دوسری جانب سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے بھی حلقہ پی پی 26 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ حلقہ پی پی 26 کی انتخابی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں، 35 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں

0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page